خپل کلی وال تنظیم کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے قریبی گاؤں کوکارئی میں مقامی تنظیم خپل کلی وال کاروان کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں دس میل اورکئی لیڈی ڈاکٹروں نے حصہ لیاجن میں سرجن،سکن،آئی،ہارٹ وچلڈرن سپیشلسٹ اورجنرل فزیشن شامل تھے جنہوں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا جن میں مردوخواتین اور بچے شامل تھے کا مفت معائنہ کیا جبکہ تنظیم نے انہیں ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات مفت فراہم کیں،اس کے علاوہ کیمپ میں خون کا گروپ معلوم کرنے کیلئے سکریننگ اورتمام تر سہولیات سے آراستہ کلینکل لیبارٹری بھی قائم کی گئی تھی جہاں پر ماہر ٹیکنیشنزنے مریضوں کے ٹیسٹ کروائے،کیمپ میں صبح سے دو پہر تک ایک مربوط طریقے سے مریضوں کی آمد اور معائنے کا سلسلہ جاری رہا،کیمپ کی نگرانی تنظیم کے چیئرمین فضل مولا خان جی کررہے تھے جبکہ کیمپ کیلئے خپل کلی وال تنظیم کے عہدیداروں اورممبروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں جن میں مریضوں کی انٹری،ان کی ڈاکٹروں تک رہنمائی،لیبارٹری تک رسائی اور بعدازاں ادویات کی فراہمی شامل تھی،کیمپ میں ڈاکٹر فاروق احمد،شیراکبر،سمیع اللہ،واجدعلی،محمد الیاس،نثارالدین،ساجدعلی اورڈاکٹر ساجد اختر سمیت لیڈی ڈاکٹروں نے بھی خدمات فراہم کیں،اس موقع پر تنظیم کی طرف سے فری ایمبولینس سروس کا بھی افتتاح کیا گیا،ادھر تنظیم کے چیئرمین فضل مولا خان جی نے میڈیا کو بتا یا کہ تنظیم کا مقصد عوام کی خدمت،علاقے کی ترقی،اخوت اوربھائی چارے کی فضاکا قیام اورناداروضرورتمندافرا د کے ساتھ تعاؤن کرنا ہے اوریہ کیمپ ہماری ان سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے اس سے قبل بھی ہم نے فری میڈیکل کیمپ منعقدکئے ہیں اور آئندہ بھی منعقدکریں گے تاکہ غریب لوگوں کو مقامی سطح پر مفت علاج معالجے کی سہولت میسر آسکے،کیمپ میں جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد عالم،پرنسپل میاں شاہ سید،افرین خان،فداللہ خان،پرنسپل اختر علی خان،ایازباچا،بخت زمین خان،عرفان خان،راجہ جان،گل ثناء الرحمان،صمد خان،بخت زمین استاذصاحب،عبیداللہ خان،شیرعالم خان،شاہ خالد،ناصرخان،ذاکر،فیاض فاروقی،امجدعلی اورتنظیم کے دیگر ممبروں نے بھرپور اندازمیں خدمات انجام دیں واضح رہے کہ یہ کیمپ لقمان انٹر نیشنل ہسپتال کے تعاؤن سے منعقد کیاگیاتھاجہاں پردن بھر سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے تنظیم کی اس کاؤش کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اپیل کی۔