آج کی خبریںسوات کی خبریں

خواتین پر پولیس کا تشدد، ڈی پی او کی کارروائی پر عوام کا خراج تحسین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خواتین ملزمان پر پولیس تشدداور پولیس اہلکاروں کی معطلی پر سوات کے عوام نے ڈی پی او سوات،وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اِسے قانون کی بالادستی کے لئے احسن اقدام قرار دیا۔سیدو شریف پولیس کی جانب سے چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد فوری طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،آئی جی پولیس اور ڈی پی او سوات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ایس ایچ اوز اور تین کانسٹیبلز کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی، ڈی پی او دلاور بنگش کے فوری نوٹس اور اقدام پر سوات کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے قانون کی بالادستی کے لئے احسن اقدام قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خادم ہے، پولیس کا کام ہے لوگوں کی حفاظت کرنا نہ کہ لوگوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فورس کے لئے مروجہ قوانین پر اہلکاروں کو پابند بنایا جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔

Related Articles

Loading...
Back to top button