آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی پی او سوات دلاور بنگش کا ہیوی ویپن کورس سنٹر کا دورہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اوسوات دلاور خان بنگش کاکانجو ٹاون شپ میں ہیوی ویپن کورس سنٹر کا دورہ، ڈی پی او نے خود بھی فائرنگ کی اور پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش نے پیر کے روز ہیوی ویپن کورس سنٹر کا دورہ کیا، اس دوران پولیس جوانوں نے مختلف اسلحوں کے استعمال کا مظاہرہ کیا،اور ہیوی ویپن سے فائرنگ و نشانہ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈی پی او سوات نے بھی ہیوی ویپن سے فائرنگ کی اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے کہا جدید اسلحہ کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، ہیوی ویپن کورس سے جوان اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے میں نمایا ں کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں اور سوات پولیس کا مورال بلند ہے اور کسی بھی واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button