آج کی خبریںسوات کی خبریں
چھ کلو گرام چرس بر آمد، خاتون سمیت تین افراد گرفتار
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)رحیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات گروہ کو گرفتار کرکے چھ کلو گرام چرس بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں/سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران تھانہ رحیم آباد پولیس نے ایس ایچ او مجیب عالم خان کی نگرانی میں بڑی کارروائی کی اور منشیات فروشوں مسماۃ ساجدہ بی بی زوجہ آصف سکنہ چارسدہ حال پشاور، سجاد خان ولد شاہ نواز خان اور اسد خان ولد تاجبر خان سکنہ آمانکوٹ کو گرفتار کرکے 5930 گرام چرس بر آمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بین الصوبائی گروہ کے کارندے ہیں جو پورے صوبے میں منشیات سمگل کرتے ہیں۔