مدین میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ بشیگرام باٹی بنڑ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین بشیگرام میں ہمیش گل نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ہمیش گل،اس کی بیوی اور دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button