آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال، فلائٹ شیڈول کے مطابق پہنچے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کے منسوخی کا معاملہ، وفاقی وزیر مراد سعید کی کوششوں سے فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال،وفاقی وزیر مراد سعید سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ملاقات،ملاقات میں وفاقی وزیر مراد سعید نے سی ای او پی ائی اے کو فلائٹ آپریشن کے معطلی سے آگاہ کیا، 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، پہلی پرواز جمعہ 26 مارچ کو سیدو شریف ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی،وفاقی وزیر مراد سعید نے فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئے خوش ائند قرار دے دیا،مالاکنڈ ڈویژن کے رہائشیوں کیلئے انٹرنیشنل پروازوں کی بھی خوشخبری سنا دی، وفاقی وزیر مراد سعید کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک دوسرے میں عالمی پروازوں کا آغاز کریں گے،عالمی پروازوں کی شروعات سے قبل ائیرپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق توسیع دی جائے گی،فیصلے سے علاقائی سیاحت کو زبردست فائدہ اور سیاحوں کو سہولت ملے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button