آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن،اتوار کو یوم تشکر منایا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے صحافیوں نے حکومت کی جانب سے سوات پریس کلب سیل کرنے پر حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے، سینئر اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے ہماری درخواست پر یہ اقدام کیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سرکاری پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ ہے اور پریس کلب کو ڈھال بنا کر ذاتی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے اس اقدام کے حق میں اتوار کو یوم تشکر منایا جائیگا اور صحافی مکان باغ چوک میں جمع ہو کرمٹھائیاں تقسیم کریں گے۔بیان میں بعض ممبران اسمبلی کی جانب سے بے جا مداخلت اور فریق بننے کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیا کہ ان لوگوں نے فریق بننے کی کوشش کی تو ان کے گھروں کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button