صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا تبلیغی اجتماع پنڈال کا دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع پنڈال بریکوٹ، سوات کیلئے خصوصی لنک روڈ پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ پنڈال کو دریائے سوات سے محفوظ بنانے کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔ مئی کے اختتام میں ہونے والی اجتماع اور پنڈال کی تیاریاں شروع ہیں۔ پنڈال کے احاطے میں تقریبا 5 ہزار پودیں لگانا قابل ستائش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں دریائے سوات کے کنارے تبلیغی اجتماع پنڈال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ دورہ کے موقع پر مختلف ڈیپارٹمنٹس پیسکو،ایری گیشن،سی این ڈبلیو اور پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران و انجینئرز بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیرنے اگلے ماہ یعنی مئی کے اواخر میں ہونے والی تبلیغی اجتماع کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کے ذمہ داران کو بھی اجتماع کیلئے درکار اقدامات و ضروریات کو قبل از وقت پُورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مشران اور پنڈال میں موجود لوگوں نے ڈاکٹر امجد علی کی آمد واجتماع کی تیاریوں میں دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔