سوات اور شانگلہ کے سرحدی جنگل سے مسخ شدہ لاش بر آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے میاندم اورشانگلہ کے علاقے لیلونئی کے سرحدی جنگلات سے ایک لاوارث لاش  بر آمد کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش مسخ شدہ ہے اور پہچان سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے اسپتال میں لاش کو منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ افراد لکڑیاں کاٹنے اوپر جنگل کی طرف گئے ہوئے تھے کہ انہیں یہ لاش ملی ہے،وقت زیادہ گزرنے کی وجہ سے لاش مکمل طور پر مسخ ہو چکی ہے اور پہچان سے باہر ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button