سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں14 افراد زخمی ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں14 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شریف آباد ڈاگے کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے،تحصیل خوازہ خیلہ میں رکشہ اُلٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے،اسی طرح چارباغ کے علاقہ آلہ آباد میں موٹر کار سڑک سے نیچے کھائی میں گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کبل کے علاقہ سر سینئی میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button