آج کی خبریںسوات کی خبریں
چارباغ، موٹر کار کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق،ایک زخمی
مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام)چارباغ کے علاقہ کوٹ میں موٹر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل چارباغ کے علاقہ کوٹ میں تیز رفتار موٹر کار نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 18 سالہ معاذ ولد حیدر سکنہ قمبر جاں بحق جبکہ عمیر ولد غفار سکنہ قمبر زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے موٹر کار ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔