آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں تمام سیاحتی مقامات پیر کے دن سے کھولے جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت خیبر پختونخوا  میں پیر کے دن سے تمام سیاحتی مقامات کھول دئے جائیں گے، جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی24مئی پیر کے دن سے تمام سیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے کھول دئے جائیں گے جس کے لئے تمام اتر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات کے سیاحتی مقامات ایس او پیز کے ساتھ کھولے جا رہے ہیں جبکہ ہوٹلوں میں بھی ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا۔

سوات ہوٹل ایسوسی ایشن نے ایک ہفتہ قبل ہی بیشتر ہوٹلز کھول دئے ہیں، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہوٹلز کھولیں گے جس کے بعد سیاحتی مقامات میں بیشتر ہوٹلز ایس او پیز کے ساتھ کھول دئے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحتی مقامات کھولنے کے اعلان کے بعد بند ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان نےبھی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button