آج کی خبریںسوات کی خبریں
میانگل شہریارامیرزیب کا ضلع ناظم دفتر کے سامنے دھرنا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اکتوبر2017ء)سیدو شریف کے ضلعی کونسلر شہزادہ میانگل امیر زیب شہر یار نے فنڈ نہ ملنے کے خلاف ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا،پیر کے روز صبح یونین کونسل کے کارکنوں کے ہمراہ ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے میانگل امیر زیب شہریار نے کہا کہ وہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے ضلع ناطم کو ووٹ نہیں دیا تھا جس کا بدلہ اب ضلع ناظم اُن سے لے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دیگر یونین کونسلوں کو فنڈز مل رہے ہیں مگر صرف یونین کونسل سیدو شریف کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور اُن کو فنڈز نہیں دئے جا رہے ہیں جس کے باعث وہ ضلع ناظم کے خلاف دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔