کالام اتروڑ اقوام کے درمیان جرگہ کامیاب،میتوں اور مغویوں کو حوالہ کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کالام اتروڑ اقوام کے درمیان علاقہ مشران کی جانب سے جرگہ کامیاب ہوگیا ۔ میتوں اور مغویوں کو حوالہ کردیا گیا۔سوات قومی کونسل کے چئیرمین حاجی شہزاد نے جرگہ کی کامیابی پر جرگہ ممبران ، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی فضاء اسی طرح قائم رہنی چاہئے ۔سوات کے علاقہ کالام میں اتوار کے روز مٹلتان قوم اور اوشو قوم کے مشران کی سربراہی میں جرگہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیاسی مشران،سمیت دیگر اقوام کے مشران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی تھی۔جرگہ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان صلح کروالیا ،دونوں اقوام نے ایک دوسرے کی میتیں اور مغویوں بھی حوالہ کردیا ہے۔ اس موقع پر سوات قومی کونسل کے چئیرمین حاجی شہزاد نے کہا کہ جرگہ ممبران، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈی آئی جی ملاکنڈ، کمشنر ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور مٹلتان اوشو کے مشران نے دونوں اقوام کے درمیان تصادم کو ختم کرتے ہوئے امن کی فضاء کو قائم کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔