اُ ردن کے سفیر کا دورہ سوات، سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اُردن کے سفیر ابراہیم المدنی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نے سوات کا ایک دورہ کیا، دورہ سوات کے موقع پر وہ پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ گجر ہاوس پہنچے جہاں پر اُن کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد کے والد حاجی شہزاد اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سوات کی خوبصورتی اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اردن کے سفیر نے پودہ لگا کر شجر کاری بھی کی۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور اُن کی فیملی کی جانب سے انہیں لکڑی سے بنے ہوئے تحفے بھی پیش کئے۔اس موقع پر پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں مملکت اردن کے سفیر ایچ ای ابراہیم المدانی اور ان کے اہلخانہ کی میزبانی کا اعزاز ۔ہم نے اپنے خاندانوں کے درمیان خیالات کا تبادلہ کرکے جو محبت کا اظہار کیا اور جب انہوں نے میرے باغ میں پودا لگایا تو جو محبت ہم نے شیئر کی تھی وہ پاکستان اور اردن کے لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ کے لئے پھول کی طرح کھل جائے گی۔