آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، میٹرک و انٹر نتائج، طلباء کا سوات بورڈ کے خلاف احتجاج کی دھمکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات بورڈ کی جانب سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ نتائج کے اعلان کے بعد کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء نے احتجاج کی دھمکی دے دی، طلباء کا کہنا ہے کہ گراسی گراونڈ سے سوات بورڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور اپنے مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ سوات تعلیمی بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز میٹرک و انٹر کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، نتائج کے بعد کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ساتھ ذیادتی کی گئی ہیں اور وہ اپنے حق کے لئے احتجاج کریں گے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہائی محنت کی تھی اور اپنے سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے تھے لیکن نتائج آنے کے بعد انہیں شدید مایوسی ہوئی، بہت سے کمزور طلباء کو ایک ہزار سے اوپر نمبر دئے گئے ہیں اور جو طلباء محنت کیا کرتے تھے ان کے چھ سو اور پانچ سو نمبر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ نے بغیر پرچے چیک کئے نمبر دئے ہیں اور جس فارمولے کے تحت دئے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے حصول کے لئے وہ گراسی گراونڈ مینگورہ سے سوات تعلیمی بورڈ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے اور وہاں پر سوات بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button