آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا،ڈی پی او زاہد نواز مروت

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات زاہدنواز مروت نے کہاہے کہ سوات میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپورطریقے سے کاروائی عمل میں لائیں گے۔عوام کے خادم ہیں اور سفید پوش لوگوں کو تھانوں اور دفاتر میں احترام دیا جائے گا۔سوات کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام میں جو کردار اداکیا ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر سیدوشریف میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور کسی کو آئس اوردیگر منشیات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میرے آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور تھانوں میں بھی یہی ہدایات جاری کی ہیں کہ مظلوم اور بے بس لوگوں کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button