آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیر اعلیٰ صرف سوشل میڈیا پر والی سوات کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ،میانگل عمر فاروق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز سوات ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مدین کے مقام پر ایک سیاسی جسلہ کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ ترقی کے سفر  میں والی سوات کو پیچھے چھوڑ دینگے جس پر سوات کے عوامی حلقوں میں گرما گرم بحث شروع ہوئی ہے ۔ شاہی خاندان کی جانب سے سخت الفاظ میں رد عمل کا اظہار ہوا  ہے، شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے میانگل عمر فاروق نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اس بیان کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ قرار دے دیا اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والی سوات یہاں کے عوام کا محسن ہے اور محدود وسائیل میں سوات کے عوام کیلئے والی سوات نے جو کام کئے ہیں وہ آج بھی کئی حکومتیں گزرنے کے باوجود مثالی ہیں اور کوئی بھی ان کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button