سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف کے نوجوان سیاسی و سماجی کارکن عباس علی حیدر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیدوشریف قبرستان کے حدود کا تعین کریں۔پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قبرستان کو تحفظ دیں۔ڈی سی سوات سیدوشریف کے عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں قبرستان پر سیکشن فور لگا کر ہر قسم خرید و فروخت اور تعمیراتی کام پر پابندی عائد کریں۔قانونی کارروائی اور حدود کے تعین کے بعد تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی سوات اس معاملہ پر چشم پوشی اختیار نہ کریں اور اپنے ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس کو حل کریں۔سیدوشریف قبرستان حدود کا تعین نہ ہونے کیوجہ ہاوسنگ سوسائٹی میں تبدیل ہورہی ہے۔سیدوشریف کے سیاسی مشران بھی اس سلسلے میں اپنا اصل کردار ادا نہیں کررہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔