آج کی خبریںسوات کی خبریں

عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب  مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے سابقہ ایم پی اے شیر شاہ خان کی قیادت میں مکان باغ سے نشاط چوک تک ریلی نکالی ۔کارکنان نےمہنگائی اور حکومت کی نا قص پالیسوں کے خلاف نعرہ بازی  بھی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے شیر شاہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے۔

حکومت کی نا قص پالیسوں کے باعث عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں، حکومت ائی ایم ایف کے ایجنڈے پر عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے قابوں سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button