آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ ، خواجہ سرا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نشاط چوک میں خواجہ سرا نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نشاط چوک میں خواجہ سرا عنا یت اللہ عرف منئی نے اپنے کمرے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نشے کا عادی تھا۔ خواجہ سرا کی لاش کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی پیر سید کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔