جہان آباد میں آتشزدگی سے سپر سٹور میں موجود سامان خاکستر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ روڈ پر جہان آباد میں سپر سٹور میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان، دکان میں موجود سامان جل کر خا کستر ہوگیا۔ جہاں آباد میں بہرہ مند ولد جلندر کی دکان یاسین سپر سٹور میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی وجہ سے دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

جس سے مالک دکان کو لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ دکان میں گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات بھی موجود تھے وہ بھی آتشزدگی کے باعث جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button