عمران خان کو اصل ایوارڈ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل دے چکا ہے ، امیر مقام
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے وزراء کو ایوارڈ زاپنی سوچ اور ذہنیت کے مطابق دئیے ہیں، کتابوں میں لکھے ہوئے جملوں کی دوبارہ تصدیق کی، انکے ذاتی خدمت کرنیوالوں، چینی چوروں کو ایوارڈزدئیے گئے، ایوارڈز عمران نیازی نے اپنا غم غلط کرنے کیلئے دئیے ہیں اصل ایوارڈ تو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے موجودہ حکومت کو دیا ہے، اصل ایوارڈ تو بد ترین مہنگائی پر عوام سے بھی اُن کو مل چکا ہے جبکہ تاریخی قرضے لینے اور اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالہ کرنے پر بھی انہیں ایوارڈ مل چکا ہے، تحریک عدم اعتماد کافیصلہ اٹل ہے، حکمران ایوارڈز تقسیم کرنے کی بجائے جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تعلقات بہتر کرنے پر لگائے، نواز شریف، شہباز شریف سے لیکر مجھے بد ترین جھوٹے انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اللہ تعالیٰ کا رحم ہے کوئی چوری ثابت نہیں ہوئی مگر اپ تو اصل چور ہے حساب دینا پڑیگا، اج گھونگوں نے بھی اعتراف کیا کہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخوا کے عوام شیر کا ساتھ دیکر یہ ثابت کرینگے کہ خیبر پختونخوا کے غیور پختونوں کو اچھے برے کی بخوبی تمیز ہے، عوام قوم کو بھکاری اور بد ترین مہنگائی لانے والوں سے حساب لینا جانتے ہیں۔
وہ رحیم آباد سوات میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے پی ٹی آئی کے ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ باچہ اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی اور اُن کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں شمولیت اختیار کرنے والے اصف علی شاہ باچہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ملک و قوم کی مفاد کی خاطر سب کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہئے مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے پارٹی قیادت نواز شریف، شہباز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کااظہار کیا۔ جلسے سے ضلعی صدر قیموس خان، جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ، محمد علی شاہ، ملک فدا خان، ارشاد خان، آفرین خان، حیدر علی خان، سید اکبر شاہ لالہ، بلال باچہ نے بھی خطاب کیا