آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہم ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، نعیم شاہین

سوت (زما سوات ڈاٹ کام ) تحریک انقلاب پولیٹکل مومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین نعیم شاہین نے کہا کہ ہم ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، نامزم ازمودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھوکہ دیا، پارلیمنٹ پر مافیاز کا قبضہ ہے اس لئے وہ عوام کے نہیں بلکہ اپنا سرمایہ بڑھانے کیلئے فیصلے کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں تعارفی اور شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر شبیر گجر،ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عمران خان، جنرل سیکرٹی ڈاکٹر دولت خان، شانگلہ کے صدر سجاد علی خان، ڈاکٹر رضا محمد، عالم خان، تحصیل کبک کے صدر اکبر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انقلام ایک عوامی جمہوری پارٹی ہے جو ملک میں بوسیدہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، ملک کے عوام کو مختلف نعروں، نیا پاکستان، پرانا پاکستان، اسلام،حقوق پر بار بار دھوکہ دیا گیا جس سے تنگ آکر ہم خود میدان میں نکل گئے اور اب ہمرا نعرہ ہم سب کا پاکستاہے جس میں آئیں و قانون کے مطابق سب شہریوں کے یکساں حقوق ہوں گے، بدقسمتی سے بلوچستان اور سند ھ میں محرومیاں بڑھ رہی ہیں، بجلی خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئی ہے لیکن صوبے کے عوام کو نہیں مل رہی اور نہ ہی صوبے و بجی کی رائیلٹی دی جاتی ہے، اس طرح سوئی گیس بلوچستان کے علاقے سوئی میں پیدا ہوتا ہے لیکن اس سے سوئی کے عوام محروم ہیں، ازم کے خلاف نہیں خان ازم، نواب ازم کی سیاست سے شخصیت پرستی پیدا ہوتی ہے ہمارے کسی کی ذات سے ددشمنی نہیں بلکہ طرز سیاست سے اختلاف ہوتا ہے، ہم ظلم کے خلاف ہیں اگر تعمیراتی منصوبے معیار ی نہیں بن رہے ہوں تو یہ ظلم ہے، تعمیراتی کاموں میں کمیشن لینا ظلم ہے،وزیر اعلیٰ سوات کا ہے لیکن اگر صر ف ان کے حلقے میں زیادہ کما ہوا ہے تو یہ ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی تبدیلی کا نعرہ پسند کرکے عمران خان کو سپورٹ کیا لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لئے ہم نے الگ رنگ میں حقیقی تبدیلی اور ایک پرامن، خوشحان اور خود مختار پاکستان کے لئے تحریک انقلاب کے نام سے جدوجہد شروع کی۔ بلدیاتی الیکشن کے بعد سوات کا دوبارہ دورہ کریں گے، عہدیداروں اور وکرز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ ملک میں طبقاتی تفریق کا خاتمہ ہوسکے

Related Articles

Loading...
Back to top button