آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں  شروع کردی،بلدیاتی انتخابات کے حوالے تحصیل بابوزئی کے نامزد امیدوران ادارہ الخدمت مینگورہ میں صوبائی نائب امیر ڈاکٹر مولانا محمد اسماعیل کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد، انتخابی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور حتمی شکل دینے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی، ارکان و کارکنان گھر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لئے کمر کس لیں۔ نامزد امید واران اپنی قوت اور تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابات پر مرکوز رکھیں صوبائی نائب امیر مولانا اسماعیل اجلاس کے بعدنائب امیر صوبہ مولانا محمداسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تمام ادوار میں حکمرانوں نے لوگوں کو مشکلات میں دھونسا ہے،کرپشن کی داستانیں چھوڑی ہے،غریب عوام کے مشکلات میں ازالہ کے بجائے اضافہ کو ترجیح دی ہے،انکی نا اہلی کی وجہ سے آج ملک کا بچہ بچہ لاکھوں کا مقروض ہے،ان نا اہلوں،چوروں لٹیروں اور ڈاکوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کو آگے آنا ہوگا اورعوام کو شعور دلانا ہوگا کہ حکومت ان کرپشن زدہ لوگوں کی بس کی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو جماعت اسلامی کی تربیت یافتہ نوجوان اور ایماندار قیادت ہی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔اجلاس سے امیرضلع حمید الحق،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق،نامزد امید واربرائے سٹی کونسل بابوزئی سابق ایم اپی ا ے محمد امین،ریاض احمد خا ن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button