آج کی خبریںسوات کی خبریں

محبوب الرحمٰن کو یونیورسٹی آف سوات کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔18جولائی 2017)ممتاز ماہر تعلیم و سنیئر ایڈمنسٹریٹیوآفیسر محبوب الرحمٰن کو یونیورسٹی آف سوات کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا، موصوف نے بطورآفیشیٹنگ وائس چانسلر چارج سنبھال لیا، گورنر خیبرپختونخواہ و چانسلرپبلک سیکٹریونیورسٹیز ظفراقبال جھگڑا نے ڈاکٹرجہان بخت کی خوشحال خان یونیورسٹی میں تقرری کے بعد 14 جون کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کئے تھے کہ وہ یونیورسٹی ریگولیشن کے مطابق سنیئر ایڈمنسٹریٹیوآفیسر محبوب الرحمٰن کو بطورایکٹنگ وائس چانسلر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرے تاہم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بروقت نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے مذکورہ آفیسر نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن جمع کرایا جس کے نتیجے میں عدالت نے ان کے بطور وائس چانسلر چارج سنبھالنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button