مصور داوڑ کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کی جانب سے وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے بلدیاتی امیدوار مصور داوڑ کے بہمانہ قتل کے خلاف گراسی گراؤنڈ تا سوات پریس کلب تک ریلی و مظاہرہ و نعربازی، مصور داوڑ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں اور ورکروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، احتجاجی مظاہرے اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے نے کہا کہ وزیر ستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے جوان رہنما اور بلدیاتی امیدوار مصور داوڑ کو قتل کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، موجودہ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مصور داوڑ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان، تحصیل بابوزئی کے صدر نادرشاہ، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، سابق امیدوار عاصم خان،عبداللہ یوسفزئی،محمد ظاہر خان، عبدالعلی اشنا اور دیگر بھی موجود تھے۔