آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو شریف اسپتال کی ایم آرآئی مشین چار سالوں سے خراب، نئے مشین کی تنصیب کے لئے منظوری دے دی گئی ہے،اسپتال انتظامیہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں ایم آر آئی مشین گزشتہ چار سالوں سے خراب، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق نئے مشین کی تنصیب کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے اسپتال سیدو شریف میں ایم آر آئی مشین گزشتہ چار سالوں سے خراب پڑا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس ھوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نئے ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے لئے میڈی ایکوپس کو ٹینڈر جاری کردیا گیا جو 26 اضلاع میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کا عمل مکمل کرے گی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیدو شریف اسپتال میں  بھی پرانے مشین کو ہٹا کر نیا مشین نصب کیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button