آج کی خبریںسوات کی خبریں

مکانباغ میں دو فریقین میں جھگڑا، شوکت علی نے صلح کروالی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی پی کے پانچ کے چئیرمین شوکت علی اور ویلج کونسل چئیرمین اقبال حسین بالے کی کوشش سے دو فریقین میں صلح ہو گئی۔ ایک ہفتہ قبل مکانباغ میں سہیل،سلمان اور عدنان،رحمت علی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ مسلے کو حل کرنے کے لئے فاطمہ  مسجد مکانباغ میں ایک جرگہ بلایا گیا جس میں قومی وطن پارٹی کے شوکت علی، اقبال حسین بالے،شاہ دوران اور قاری امتیاز کی کوششوں سے دونوں فریقین نے صلح کرلی اور ایک دوسرے کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button