سوات کے نام ایک اور اعزاز، عبدالرحیم ملاکنڈ ڈویژن کی تمام تاجر برادری کے صدر منتخب

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے نام ایک اور اعزاز، عبدالرحیم ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں کے صدر منتخب ہو گئے ۔ منگل کے روز بٹ خیلہ میں ڈویژن بھر کے تاجروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے تاجر برادری کے صدور نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کو ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ بٹ خیلہ بازار کے صدر زوار خان جنرل سیکرٹری اور تیمرگرہ بازار کے صدر نور الدین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button