آج کی خبریںسوات کی خبریں
تاجر برادری کی ڈیڈ لائن، بجلی کے میٹر اتارنے اور بلوں کو داخل نا کرانے کی دھمکی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری نے محکمہ واپڈا کو ٹیکسوں کے خاتمے کے لئے دس دن کی ڈٰیڈ لائن دے دی ہے، اگر دس دن میں بجلی بلوں سے اضافی ٹیکس ختم نہ کئے گئے تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گااور بجلی بل جمع نہیں کئے جائیں گے جبکہ بجلی کے میٹر اُتار کر ڈاریکٹ کنکشن لگایا جائے گا۔ گزشتہ روز بٹ خیلہ میں تاجر برادری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا مسلہ اُٹھایا گیا۔ ملاکنڈ ڈویژن تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم نے زما سوات کو بتایا کہ ہم نے متعلقہ محکموں کو دس دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اگر دس دن کے اندر ٹیکسوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملکی سطح پر بجلی کے بلوں کو داخل کرانے سے بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ بجلی کے میٹر اُتار کر ڈاریکٹ کنکشن لگائے جائیں گے۔