آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں نئے بھرتی ہونے والے کلاس فور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں نئے بھرتی ہونے والے کلاس فور ملازمین کا پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل درجہ چہار م ضلع سوات کے صدر سید خطاب، سینئر نائب صدر اکرام اللہ اکرام، سب ڈویژن کے صدر عبدالاکبر اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھرتی کئے گئے تقریباً150کلاس فور ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں کے لئے خوار و زار ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 220 ملازمین تھے جس میں 70ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے باقی تقریباً 150مردانہ و زنانہ کلاس فور ملازمین در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا موجودہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر نجیب اللہ تنخواہ ریلیز ہونے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے، انہوں نے کہااکاؤنٹ افیسر نجیب اللہ تنخواہ ریلیز ہونے کے لئے رشوت مانگ رہے ہیں اور اس سے پہلے ان کلاس فور ملازمین سے اس مد میں پیسے لی چکی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان، ایم پی ایز، ایم این ایز اور یہاں کے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی کرکے اسے یہاں سے تبدیل کیا جائے اور ان لاچار ملازمین پر احسان کرکے ان کے تنخواہ ریلیز ہونے میں ان کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ اگر 15تاریخ تک ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئیں تو تمام کلاس فور ملازمین کو سڑکوں پر نکالیں گے اور سخت احتجاج شروع کریں گے احتجاج کے دوران جو بھی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت اور حکام بالا پر ہوگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button