چارباغ دکوڑک میں امن کمیٹی کا ممبر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ دکوڑک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت محمد شیرین کے نام سے ہوئی ہے جو امن کمیٹی کے رکن تھے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دکوڑک میں نامعلوم افراد نے امن کیمٹی کے ایک اور رکن کو قتل کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button