آج کی خبریںسوات کی خبریں

عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس فورس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات پولیس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور س مقصد کیلئے پورے ضلع میں پولیس 24گھنٹے گشت کرتی ہے اور گشت کا نظام بڑھادیا ہے اور مؤثر کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی خادم اور محافظ ہے اور فورس میں جزااور سزا کا عمل جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ دو چیزوں ، کرپشن اور عوام کے ساتھ بد اخلاقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور پولیس افسران اور اہلکاروں کو سختی سے اس سے منع کردیا ہے اور کسی بھی شکایت پر اہلکار کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button