تحریک انصاف سوات کی تقسیم کے خلاف ہیں،شاہد علی خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06نومبر2017ء)تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری شاہد علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوات کی اکثریت سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف ہیں ، وزیر اعلیٰ سوات کے عوام کے جذبات اور احساسات کا احترام کریں ، تحصیل کونسلر شاہدرہ وتکے اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری مینگورہ سٹی شاہد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی اپنی ایک شناخت ہے اور سٹیٹ دور میں سوات ،بونیر ، شانگلہ اور کوہستان پر مشتمل ضلع تھا ، جس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے یہاں کے عوام پر ظلم کی انتہاکردی گئی ،ا نہوں نے کہا کہ آج بھی شانگلہ اور بونیر سمیت پورے ڈویژن کا بوجھ سوات پرہیں اور سوات کے عوام ان کے مہمان نوازی کرتے ہیں لیکن اب سوات کو دو حصوں میں تقسیم کا اعلان کرکے یہاں کے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی نہیں کی گئی کیونکہ سوات کے عوام کی اکثریت اسکے خلاف ہے پہلے سوات کے عوام کو مراعات دی جائیں اسکے بعد اپر سوات ضلع کا اعلان کریں ۔