بائی پاس روڈ واقعہ، سوات بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے  اینگرو ڈھیرئ میں کل پيش آنے والے  واقعه کی جوڈشینل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے۔ ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے  باپ بیٹے کے قتل پر  سیکورٹی فورسز کے جانب سے جاری کردہ بیان، مقامی لوگوں اور لواحقین کے بیانات میں تضاد ہے، لہذا اس بنیاد پر واقعہ کی فوری جوڈیشل انکوائری ناگزیر ہے،تاکه ذمہ داروں کا تعین ہواور مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ هو۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات سلیمان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات  مقابلہ کے حوالے سے آزادانہ رپورٹس دینے  پرمقامی صحافیوں خراج تحسین پیش  کرتی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button