آج کی خبریںسوات کی خبریں

عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے،مستعفی ہونا معمولی بات ہے، فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے، اسمبلی رکنیت اور عہدوں سے مستعفی ہونا معمولی بات ہے اپنی قیادت کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اسمبلی رکنیت اور عہدے پارٹی چیئرمین عمران خان کی امانت ہے وہ جب چاہے ہم مستعفی ہو جائیں گے ہمارے لئے اسمبلی رکنیت اور عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں،بحیثیت پارٹی کے ایک عام کارکن کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے قافلے کے ہر اول دستے کا کردار اد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف پی کے 5کے صدر حیدر علی اور جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور عہدے پارٹی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے دئیے گئے ہیں وہ جب چاہے ہم استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے عہدوں کے بغیر ایک ادنیٰ کارکن کی طرح صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button