آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا منگورہ بازار کا دورہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے منگورہ بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس پی سپیشل برانچ پیر زر بادشاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او سوات نے بازار میں صدر ٹریڈ فیڈریشن اور صدر ہوٹل ایسو سی ایشن سوات سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے بازار کے اندرون ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک کی بلا تعطل روانی، حادثات کی روک تھام اور عوام کی سہولت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سوات عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے سیکورٹی صورتحال اور دیگر مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button