آج کی خبریںسوات کی خبریں
آرمی پبلک سکول میں تقریب، ڈی پی او سوات کی خصوصی شرکت
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رائیمز اور سٹوری ٹیلنگ کے مقابلوں میں سکول کے پری سکیشن کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حاضرین کی جانب سے خوب داد وصول کی۔ ڈی پی او سوات کی آمد کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر محمد یاسین اور سیکرٹری اے پی ایس کرنل گوہر نے کہا کہ اے پی ایس بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں اور جدید تقاضوں سے بچوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لا رہا ہے ۔ ڈی پی او سوات نے بچوں کی کار کردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہوں گے۔ ڈی پی او نے پروگرام میں شریک بچوں میں سرٹیفیکیٹس و انعامات بھی تقسیم کئے۔