آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ، راہزنی کی واردات، نامعلوم نقاب پوشوں نے سولہ ہزار لوٹ لئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پولیس اسٹیشن سیدو شریف کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص کو لوٹ لیا، سولہ ہزار نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس اسٹیشن سیدو شریف سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ رات گراسی گراؤنڈ کے قریب عرفان علی ولد سید خان سکنہ اسحاق محلہ کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نامعلوم نقاب پوشوں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر ان سے سولہ ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی گرفتارکر لئے جائیں گے۔