مینگورہ کے گرین چوک میں فائرنگ، تین افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے گرین چوک میں پیسوں کے لین دین پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر رحمان ولد حبیب الرحمان نے پیسوں کے لین دین پر فضل ودودولد گل بر پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں فضل ودود،فضل احمد اور ادریس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی تینوں افراد مزدور تھے اور عمر رحمان کے ساتھ کام کرتے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button