آج کی خبریںسوات کی خبریں

کراچی سے آئی ہوئی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار، خاتون اور بچہ جاں بحق،گیارہ زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں موٹر کار گہری کھائی میں جا گری، خاتون اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک خاتون اور بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین 2 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ پیوچار میں پیش آیا ہے کراچی سے آئی ہوئی فیملی مٹہ خریڑی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے تھے جو آج صبح سیر کرنے کیلئے سوات کے سیاحتی مقام پر گئے تھے واپسی پر جب گاڑی پیوچار کے قریب پہنچ گئی تو گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے چھ سو فٹ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوگئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button