ن لیگ کے سابقہ جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11نومبر2017ء )پی ٹی آئی سوات نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی ،مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سکرٹری انجینئرعمرفاروق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہو گئے، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے سابق جنرل سکرٹری انجنیئر عمرفاروق نے دیگر ساتھیوں حاجی ایوب خان،صوبائی ناب صدر ملاکنڈ ،احمدزادہ خان ،ثناء اللہ ،آفتاب خان ،حبیب اللہ اوردیگر سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اس موقع پرایم این اے مراد سعید،صوبائی وزیر محمود خان ، ایم این اے سلیم الرحمان ،،ایم پی ا ے محیب اللہ ،عزیزاللہ گران اور ایم پی اے فضل حکیم خان نے انجیئر عمرفاروق اور اُن کے ساتھ شامل ہونے والے دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں اور مفلر پہناکراُن کو خوش آمدید کہا، انجینئر عمرفاروق نے کہا کہ آج میری زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور میں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس پر مجھے خوشی ہے، اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوست گزشتہ تین سال سے مجھے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے لیکن اب اُن کی محبت اور محنت کی بدولت میں نے اُن کے فیصلے کے سامنے سرخم کیا اور پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اُنہوں نے کہا کہ آج میں عمران خان کے اُس قافلے کا رکن بناہوں جو ملک میں کرپشن ،ظلم اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ہرجگہ اور پلیٹ فارم اُس کے خلاف آواز اُٹھارہا ہے اور جہاد کررہاہے اُنہوں نے کہا کہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں غیر مشروط طور پر شامل ہواہوں اُنہوں نے کہا کہ آج کے بعد میں پی ٹی آئی میں بطور ادنی کارکن کام کرونگا اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور عہدیدا ر مجھے اور میرے ساتھ شامل ہونے والے دیگر ساتھیوں کو عز ت دینگے اور ہماری عزت افزائی کرینگے، پی ٹی ائی کے ایم این اے مراد سعید، صوبائی وزیر محمود خان ،مشیر وزیر اعلی محیب اللہ ،ایم این اے سلیم الرحمان ،ایم پی اے عزیز اللہ گران ،ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھائی ہے نوازشریف کو جب عدالت نے نااہل کیاتو اُنہوں نے رو رو کر آسمان سرپراُٹھایا اور کہا کہ مجھے کیوں نکالا تو اب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں نوازشریف اور اُن کے فیملی کے کرپشن کے کرتوت سامنے لاکر نوازشریف سے کہا کہ آپ کو کرپشن کرنے پر نکالا ہے اُنہوں نے کہا کہ لوگ تحریک انصاف اور عمران خان کے پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوات ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور پورے پاکستان میں لوگ جودرجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔