آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈویژن بھر میں پولیس کی کارروائیاں، ماہ فروری کی رپورٹ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاؤہ سنیپ چیکنگ ، نائٹ پٹرولنگ اور دیگر اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں تقریباً112سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتھاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 1184مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ،فروری کے مہینے دوران 74یر قانونی طور پر سمگل ہونے والے ٹمبر سلیپران قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ پولیس نے ایک کروڑ سے زائدمالیت کی مختلف کیسسز میں مال مسروقہ کی برآمدگی کی، ناکہ بندیوں،پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کاروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں ،ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات کی جانب سے جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے واضح ہدایات کے نتیجے میں ریجن بھر کے اضلاع سوات ،بونیر،شانگلہ،دیر پائین،دیر بالا،باجوڑ،چترال پائین اور چترال اپر میں پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، سنیپ چیکنگ ، نائٹ پٹرولنگ ،ناکہ بندیوں اور دیگر کاروائیوں میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتار ی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13عددایس ایم جی گن،19عدد رائفل ،76عدد شارٹ گن،319عدد پستول اور7141عدد کارتوس بھی قبضے میں لے لئے ہیں ،جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 08عدد خنجر ، میگزین81عدد، 06عدد ہینڈ گرینیڈ ،60عدد سیفٹی فیوز اور تقریبا 4 کلو دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لئے گئے ہیں ،ریجن بھر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئےتقریبا145کلوگرام چرس ،تقریبا05کلوگرام ہیروئن ،تقریبا 1.5کلوگرام آئیس ، 500 گرام افیون جبکہ 96 لیٹر شراب بھی قبضے میں لیا ہے ،ریجن کے تمام سیاحتی مقامات میں پولیس نے سیاحوں کی حفاظت اور ان کے استقبالیے و فسیلیٹیشن کے لئے بھی سیاحتی علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ نبھائیں ہیں ۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں کے لوگوں کا انحصار سیاحت پر مبنی ہیں، ملاکنڈ ڈویژن آنے والے سیاحوں کو ہر قسم ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی، سیاحوں کے فیسیلی ٹیشن کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ اضلاع کے داخلی راستوں پر ٹورسٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں، جو سیاحوں کے لئے 24/7دستیاب رہینگے اور آنے والے سیاحوں کے رہنمائی کرینگے ، اسی طرح ڈویژن بھر میں سماج دشمن عناصر، منشیات، اور معاشرے میں سماجی برائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیاں بلا کسی تعطل جاری رہیگی اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی،انھوں نے کہا تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں امن وامان کو بحال رکھنے سمیت ،اشتہاروں،دیگر جرائم میں ملوث ملزمان ،غیر قانونی اسلحہ ،قبضہ مافیا ،ڈرگ ڈیلرز،انڈرپلئ،اور سود خوروں کے خلاف بلا کسی تاخیر ایکشن لیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button