سوات کی خبریں

ریسکیو 1122 سوات نے مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 1089 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ریسکیو 1122 سوات نے مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 1089 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے، ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 1089 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 907 ہیں۔اس کے علاوہ 109 ٹریفک حادثات ، 14 آتشزدگیاں، 8 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، ایک پانی میں ڈوبنے کا واقعہ، ایک چھت گرنے کا واقعہ اور 49 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1295 افراد کو بچایا جن میں 1204 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 91 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 2 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی مارچ کے مہینے میں 371 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 348 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 23 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم مارچ کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 30669 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 16053 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔‏‎ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button