آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ،خاتون سمیت 12 افراد شہید جبکہ 53 زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ کے نتیجے میں  خاتون سمیت 12 افراد شہید جبکہ 53  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں  ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے جبکہ اب تک 12کے شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 53کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button