آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں دوسرے روز پی ٹی آئی کا احتجاج ناکامی سے دوچار،کارکنوں کے علاوہ لیڈر شپ غائب رہی
سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں پی ٹی آئی کا احتجاج ناکامی سے دوچار، سٹی مئیر کے علاوہ دیگر لیڈر شپ غائب، شام تک نشاط چوک میں صرف کارکنان نے دھرنا دیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سوات میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔ نشاط چوک میں صبح سے پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجی دھرنا دیا جس میں صرف کارکنوں اور یوتھ تنظیموں کے اراکین شریک ہوئے ۔ نشاط چوک میں شام تک پارٹی کی لیڈرشپ دکھائی نہیں دی گئی۔ شام کے قریب سٹی مئیر نے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ سابقہ ایم پی اے فضل حکیم بھی شام کے بعد نشاط چوک پہنچے ۔ سابقہ ایم پی ایز و ایم این ایز احتجاجی مظاہرے میں دکھائی نہیں دئے جس کے باعث وقفے وقفے سے نوجوان مایوس ہو کر دھرنے سے واپس لوٹتے رہے ۔