ون وہیلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس اورٹریفک پولیس نے متحرک ہوتے ہوئے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں متعدد ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ موٹرسائیکلیں تھانہ بنڑ میں بند کردی گئی۔اس حوالے سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور موٹرسائیکلوں کو قبضے میں لے کر ون ویلنگ کرنیوالوں کو گرفتار کرکے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لیں گے کہ ان کے بچے آئندہ ون ویلنگ کے مرتکب نہیں ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button