پولیس نے تین شرپسندوں کی تصاویر جاری کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے تین دہشت گردوں کی تصاویر جاری کردی، نشاندہی کرنے والوں کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ سوات پولیس نے مطلوب تین دہشت گردوں کی تصاویر جاری کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مطلوب تین دہشت گردوں نے 8 جون کو مینگورہ میں پولیس اہلکاروں اور نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی تھی جس میں تینوں جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ ایند سٹرائیک آپریشن جاری ہے ،مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع اور نشاندہی کرنے والوں کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button