رحیم آباد میں بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار، آلہ قتل برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا.سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں اقبال خان نے اپنی بیوی کو گھریلوں ناچاقی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا او موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حیات خان اور انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد عبد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button